by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا

فائل فوٹو 

اٹک کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں کسراں کا نوجوان کرکٹر امان اللّٰہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان کرکٹر ریلوے گراؤنڈ بسال میں کرکٹ میچ کھیل رہا تھا کہ دوران بیٹنگ اس کو دل کا دورہ پڑا اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔



PNP

Comments are closed.