ایم کیو ایم انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ہم مکمل لاعلم تھے، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ہم مکمل لاعلم تھے، میڈیا سے علم نہ ہوتا تو بڑی دھاندلی متوقع تھی۔
مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات پر بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اکتوبر تک مہلت دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کارکنان کو انتخابات کی تیاری کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم میں شفاف انتخابات یقینی بنائیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جمہوری روایات کے مطابق پارٹی انتخابات کروائیں گے۔
PNP
Comments are closed.