by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملزم کی سی سی ڈی منتقلی کی تفصیلات سامنے آگئیں

ملتان (پی این پی)ملتان میں 15 سالہ یتیم لڑکے کی ہلاکت میں گرفتار ملزم کی سی سی ڈی بہاولپور منتقلی کیسے ہوئی؟

کس ایکٹ کے تحت ملزم کی منتقلی ہوئی اور کس کی درخواست پر ملزم کو بہاولپور سی سی ڈی منتقل کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملتان میں رات کو ہونے والی ایک میٹنگ میں سی سی ڈی افسران نے موقف اختیار کیا تھا کہ توقیر نذیر کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور مقدمہ ہائی پروفائل کیس کے زمرے میں بھی نہیں آتا۔ذرائع نے دعویٰ کیاکہ بعد میں لاہور سے سی سی ڈی کے ایک اعلیٰ افسر کی مداخلت پر معاملہ آگے بڑھا ، سی پی او ملتان اختر فاروق کا کہنا تھا کہ مقدمہ سی سی ڈی کی درخواست پر منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی طاہر مجید نے بتایا کہ 17مختلف نوعیت کے سنگین جرائم سی سی ڈی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں تاہم ایس او پیز کے تحت فی الحال 6 سے 7نوعیت کے جرائم پر کام کیا جا رہا ہے، آرڈیننس میں مقدمات سی سی ڈی کو منتقل کرنے کا اختیار موجود ہے۔

PNP

Comments are closed.