by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایئر ایمبولینس سروس کے اخراجات سے متعلق رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع

فائل فوٹو۔

پنجاب حکومت نے ایئر ایمبولینس سروس کے اخراجات سے متعلق مریضوں کی منتقلی کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ 

رپورٹ کے مطابق صوبے میں اس وقت 2 ایئر ایمبولینسز فعال ہیں، ایئر ایمبولینسز رینٹل ایگریمنٹ کے تحت حاصل کی گئیں۔ 

حکومت پنجاب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں منصوبے پر اخراجات نہیں آئے، ایئر ایمبولینس سروس کیلئے 3 میڈیکل افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2024 سے اب تک 254 مریضوں کو منتقل کیا گیا، منتقل کیے گئے تمام مریض انتہائی نگہداشت کے حامل تھے، مریضوں کی منتقلی پر اب تک 163 ملین روپے خرچ ہوئے۔ 

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مالی سال 2024-25 میں 105 ملین روپے خرچ ہوئے، مالی سال 2025-26 میں اب تک 58 ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، ایئر ایمبولینس سروس ریسکیو 1122 کے تحت کام کر رہی ہے۔



PNP

Comments are closed.