ابوظہبی:سری لنکن فاسٹ بولر بنورا فرنینڈو اور جنوبی افریقی فاسٹ بولر ٹائمل ملز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ابوظہبی ٹی 10 میچ میں یوپی نوابز نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔ فرنینڈو نے بالنگ کا آغاز کیا اور اپنے 2 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور مخالف ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کر دیا۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹائمل نے اپنے دو اوورز میں صرف 11 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ ان دونوں نے دفاعی چیمپیئن نیو یارک اسٹرائیکرز کو 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 74 رنز تک محدود کردیا۔ہدف کے تعاقب میں رحمان اللہ گرباز نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے 21 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور ٹیم کو صرف 6.1 اوورز میں ہدف کا تعاقب کرنے میں مدد دی۔ آندرے فلیچر نے معاون کردار ادا کرتے ہوئے 6 گیندوں پر 18رنز ناٹ آوٹ بنائے جس کی بدولت نوابز نے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان