by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پنجاب حکومت نے اسامہ شیرون کو پی سی بی میں خدمات کیلئے این او سی جاری کر دیا

— فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے اسامہ شیرون کو (پاکستان کرکٹ بورڈ) پی سی بی میں خدمات کے لیے این او سی جاری کر دیا۔

اسامہ شیرون گریڈ 17 کے افسر اور ڈپٹی سیکریٹری ہاؤسنگ اربن ڈیولپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ ہیں۔

وہ پی سی بی میں سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

عبداللّٰہ خرم نیازی ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک تعینات تھے، جو دوبارہ سرکاری ڈیوٹی سنبھال چکے ہیں۔

سابق کرکٹر جنید ضیاء بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں سینئر جنرل منیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.