by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ذہنی معذور لڑکی سے

ساہیوال (پی این پی) عزیزآباد کالونی میں ذہنی معذور ہکلا کربات کرنے والی17سالہ علشبہ سے گینگ ریپ۔مقدمہ درج۔ ملزم گرفتار نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال شمعون مسیح کی 17سالہ ذہنی معذور علشبہ کو دھوکہ سے اس کا پھوپھی زادیوسف مسیح ہمرا ہ لے گیا اور جبراً زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اس نے عرصہ چار پانچ ماہ سے اپنے دو نامعلوم دوستوں کے ہمراہ بچی سے زیادتی اور ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ گزشتہ روز علشبہ جب گھر میں بے ہوش ہو کر گر گئی تو اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہا ں لیڈی ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد چار ماہ کی حاملہ قرار دے دیا جس کے بعد علشبہ نے اپنی بہن سائرہ کو ہکلا کر تمام واقعات بتائے ۔ پولیس غلہ منڈی نے آصف اقبال کی مدعیت میں مقدمہ 376ت پ درج کر کے تفتیش شرو ع کردی ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔ملزموں کی گرفتاری کے لیے مکینوں کا احتجاج۔

PNP

Comments are closed.