وزیر اعظم شہباز شریف سے صدر آزاد جموں و کشمیر کی ملاقات
وزیر اعظم شہباز شریف سے صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق ملنے تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
PNP
Comments are closed.