by Rao Imran Suleman
Rao Nama

114 سال پرانی یادگار، ٹائی ٹینک سے بچنے والی خاتون کی لائف جیکٹ ریکارڈ قیمت پر نیلام

لندن(پی این پی)1912 میں ڈوبنے والے مشہور بحری جہاز ٹائی ٹینک سے بچ جانے والی ایک خاتون مسافر کی لائف جیکٹ برطانیہ میں ریکارڈ قیمت پر نیلام کر دی گئی۔

برطانوی آکشن ہائوس کے مطابق یہ لائف جیکٹ 9 لاکھ 4 ہزار 500 امریکی ڈالر (تقریبا 25 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)میں فروخت ہوئی، جو توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔ نیلامی سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس کی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار سے 4 لاکھ 74 ہزار ڈالر کے درمیان رہے گی۔یہ لائف جیکٹ لورا میبل نامی مسافر کی تھی، جو ٹائی ٹینک کے فرسٹ کلاس کیبن میں سفر کر رہی تھیں۔ وہ حادثے کے دوران لائف بوٹ نمبر 1 میں سوار ہو کر محفوظ رہیں۔ اس جیکٹ پر لورا میبل اور دیگر بچ جانے والے افراد کے دستخط بھی موجود ہیں، جس کی وجہ سے اس کی تاریخی اہمیت مزید بڑھ گئی۔

PNP

Comments are closed.