ریاض کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا،سعودی فوجی اتحاد
سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
فوجی اتحاد کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو بھی مار گرایا گیا۔ اس کے علاوہ ریاض، نجران اور وادی الدواسر میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر جاری کیے گئے الرٹ کو کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی فوجی اتحاد نے ایک روز قبل بھی نجران اور ریاض کی جانب داغے گئے حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
PNP
Comments are closed.