اعظم خان کی اپنا وزن کم کرنے سے متعلق دلچسپ تشبیہ
کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ ویٹ لوز کیا ہوا ہے سمندر سے ایک جگ نکال دیں تو یہاں بھی ایسا ہی ہے، 22 کلو وزن کم کیا ہوا ہے گزشتہ سیزن کے مقابلے میں بہت فرق نظر آئے گا۔
لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم خان کا کہنا تھا کہ ایک فیصد بھی اگر چانس ہو تو ہم سب کی کوشش ہوگی کہ ٹیم کو آگے لے کر جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے تین میچز میں ہمارا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا تھا۔ انجریز کا سامنا کرنا پڑا اس وجہ سے مومنٹم برقرار نہ رکھ سکے۔ جب تک لوکل پلیئرز اچھا نہیں کریں گے آپ نہیں جیت سکتے۔
ٹیم کپتانوں کے بارے میں اعظم خان کا کہنا تھا کہ معین علی اور ڈیوڈ وارنر کے ساتھ غیر ملکی لیگز کھیل چکا ہوں۔
PNP
Comments are closed.