by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارتی پروپیگنڈا اور بےبنیاد الزامات مسترد کردیے

پاکستان نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے اور بےبنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بیان میں کہا ہے کہ پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوششیں قابلِ مذمت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن کےلیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، بھارت داخلی سیاسی مقاصد کےلیے جھوٹا بیانیہ گھڑ رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کے الزامات نئی مہم کا حصہ ہیں۔ بھارتی پروپیگنڈا اصل مسائل سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں حقِ خودارادیت کی مسلسل خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیز بیانات جارحانہ طرزِ عمل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بھارت سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے پر زور دے، امن و استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے سے گریز کیا جائے۔



PNP

Comments are closed.