by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ایس ایل میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد خوش آئند ہے: لیوک رونکی

نیوزی لینڈ کے پلیئرز کے لیے یہاں کھیلنا اچھا تجربہ ہے، لیوک رونکی – فوٹو: اسکرین گریب/سوشل میڈیا

اسلام آباد کے ہیڈ کوچ لیوک رونکی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں بڑی تعداد میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا ہونا خوش آئند ہے۔

کراچی میں راولپنڈیز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیو رونکی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پلیئرز کے لیے یہاں کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔

راولپنڈیز کے خلاف میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا تھا کہ میچ میں ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی، پاور پلے میں اچھا آغاز نہیں ہوسکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بولرز نے کم اسکور کے باوجود اچھی کوشش کی، ان کنڈیشنز میں 137 کا دفاع کرنا آسان نہیں ہے۔

لیوک رونکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ راولپنڈیز کے نتائج کے باوجود اس کو آسان حریف نہیں سمجھا تھا۔



PNP

Comments are closed.