by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کوریا،ایف 15طیارے ٹکرانے کا حادثہ پائلٹس کی سیلیفوں کے سبب پیش آیا تھا، تحقیقاتی رپورٹ

سیول (پی این پی)جنوبی کوریا کی فضائیہ نے ساڑھے چار سال قبل پیش آئے خطرناک فضائی حادثے پر عوام سے معذرت کرلی جس میں دو ایف ففٹین لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے،

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پائلٹس سیلفیاں لینے میں مصروف تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ دسمبر 2021 میں ڈائیگو کے قریب ایک تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا تھا۔ ابتدائی طور پر اس حادثے کی وجوہات واضح نہیں تھیں، تاہم حالیہ آڈٹ رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔رپورٹ جاری کرنے والے سرکاری ادارے کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹس پرواز کے دوران سیلفیاں لینے اور ویڈیو بنانے میں مصروف تھے۔تحقیقات کے مطابق ایک پائلٹ، جو اپنی یونٹ کے ساتھ آخری پرواز کر رہا تھا، بہتر ویڈیو بنانے کے لیے بغیر اجازت جہاز کو تیزی سے اوپر لے گیا اور خطرناک انداز میں موڑ دیا۔ اسی دوران دوسرے جہاز سے ویڈیو بنائی جا رہی تھی۔

PNP

Comments are closed.