درآمدی ایل پی جی بحالی کے باوجود فی کلو بھاؤ 520 روپے میں بھی فروخت
درآمدی ایل پی جی بحالی کے باوجود فی کلو بھاؤ 520 روپے میں بھی فروخت ہورہی ہے۔ ایل پی جی مارکیٹرز کے مطابق قیمتیں 48 گھنٹوں میں 500 روپے سے نیچے آجائیں گی۔
پورٹ قاسم پر دو جہازوں کی آمد اور پاک ایران باڈر سے باوزرز سپلائی بحال ہونے کے بعد ایل پی جی کا بھاؤ 550 روپے سے کم ہوکر 530 سے 500 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔
سردیوں کی اضافی طلب شامل کرلینے کے بعد پورٹ پر پہنچے جہاز ملک کی دو دن کی اوسط کھپت سے بھی کم ہے۔
ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی کے سینئر نائب چیئرمین علی حیدر نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہازوں کی آمد کے علاوہ ایران باڈر سے بھی سپلائی بحال ہوئی ہے لیکن اس وقت گاڑیوں کی قلت ہے۔
علی حید نے خیال ظاہر کیا ہے کہ سپلائی چین معمول پر آنے سے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں کراچی میں ایل پی جی کا عمومی بھاؤ 480 روپے ہوجانے کے اندازے ہیں۔
PNP
Comments are closed.