by Rao Imran Suleman
Rao Nama

شاداب خان کی پرفارمنس پر ان کے سسر ثقلین مشتاق نے کیا کہا؟


—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

شاداب خان کی پرفارمنس پر ان کے سسر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں ثقلین مشتاق نے شاداب خان کی پرفارمنس کو شاندار قرار دیا ہے۔

ثقلین مشتاق نے شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ہی زبردست کام کرتے رہیں، آپ پر بے حد فخر محسوس کر رہا ہوں۔

شاداب خان کی پرفارمنس پر ان کے سسر ثقلین مشتاق نے کیا کہا؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز 3 ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 1 وکٹ سے شکست دی تھی۔ 

شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ پر 89 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا تھا اور قومی ٹیم کو فتح یاب کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 242 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

شاداب خان نے 113 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔


PNP

Comments are closed.