by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں پی ایس ایل کوالیفائر میچ کی ٹکٹوں سے متعلق اہم معلومات کا اعلان

فائل فوٹو 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کوالیفائر کی ٹکٹوں کے متعلق اہم معلومات کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کا پلے آف مرحلہ کل سے شروع ہوگا جہاں کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائر میں مد مقابل ہوں گی۔

فینز 28 اپریل کے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کوالیفائر کے لیے آن لائن ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔

ای ٹکٹس رکھنے والے فینز اسٹیڈیم میں انٹری کے لیے اپنے ٹکٹس موبائل فون پر اسکین کروا سکتے ہیں یا پھر اپنے ای ٹکٹس کا پرنٹ ساتھ لاسکتے ہیں۔

28 اپریل کے میچ کے لیے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے ہر انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت صرف 500 روپے ہوگی۔

کراچی میں فزیکل ٹکٹس نیشنل بینک اسٹیڈیم کے بالمقابل چائنہ گراؤنڈ میں موجود کوریئر سینٹر باکس آفس سے خریدی جا سکتی ہیں۔

کوالیفائر کے لیے ای ٹکٹس کی سیل آج رات سے ہوگی جبکہ فزیکل ٹکٹس کل صبح سے خریدی جا سکتی ہیں۔

لاہور میں ہونے والے 29 اپریل اور 1 مئی کے ایلیمنیٹرز کی ٹکٹس کے متعلق معلومات بھی جلد فراہم کر دی جائیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل سیزن 11 کے تینوں پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔



PNP

Comments are closed.