نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے و میٹ ہنری دورانِ پریکٹس کیچ پکڑتے ٹکرا کر زخمی
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کرکٹرز ڈیون کونوے اور میٹ ہنری پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے۔
ایڈن پارک میں کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران دونوں کھلاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔
میڈیکل اسٹاف نے دونوں کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ہیڈ انجری کا جائزہ لیا۔
ڈیون کونوے کو مزید معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے کن کشن کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
اس صورتِ حال کے باعث ڈیون کونوے بھارت کے خلاف کل ہونے والے پہلے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
میٹ ہنری اور ڈیون کونوے کی سیریز میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ مکمل طبی جائزے کے بعد ہو گا۔
PNP
Comments are closed.