ملک کے آلودہ ترین شہروں میں آج ملتان پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں سرِفہرست ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس پر پارٹیکولیٹ میٹرز 447 اور ملتان میں 490 ریکارڈ ہوئے۔
فیصل آباد میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 461، رحیم یار خان میں 457 ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند میں محفوظ سفر کے لیے صبح 10 سے شام 6 بجے تک کے اوقات کو ترجیح دیں۔
PNP
Comments are closed.