by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نجی اسکول کی طالبہ چوتھی منزل سے گر کر زخمی، دوران علاج دم توڑ گئی

اورنگی ٹاؤن میں اسکول کے اندر پُراسرار طور پر چوتھی منزل سے گر کر آٹھویں کلاس کی طالبہ جاں بحق ہوگئی، والد کا کہنا ہے کہ وہ اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

واقعہ اکیس اپریل کو پیش آیا تھا جس کے بعد پندرہ سالہ کنزی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھی اور منگل کو نجی اسپتال میں انتقال کرگئی جس کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

عباسی اسپتال میں کنزی کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کو ملٹی پل فریکچر اور ہیڈ انجری تھی جس کی وجہ سے اس کے آپریشنز بھی ہوئے تھے وہ اب تک اپنی بیٹی کے علاج میں مصروف تھے۔

 ابتدائی طور پر اسکول انتظامیہ نے انھیں واقعے کو حادثہ بتایا تھا لیکن اب وہ اسکول کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ورثا کے باضابطہ بیانات قلمبند کرنے کے بعد قانونی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ 

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کنزی اچانک زمین پر گری جس کے بعد وہاں موجود افراد فوری طور پر اس کی مدد کرنے آگے بڑھے ۔



PNP

Comments are closed.