بیجنگ : “بین الاقوامی سمندری تنازعات کے حل اور بین الاقوامی قانون “پر سمپوزیم 2025 بیجنگ میں منعقد ہوا۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس سمپوزیم میں شرکت کرنے والی چینی وزارت خارجہ کی نائب وزیر حوا چھون انگ نے کہا کہ چین کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ متعلقہ ممالک تاریخی حقائق کی بنیاد پر بین الاقوامی قانون کے مطابق مذاکرات کے ذریعے علاقائی اور سمندری تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں۔ بین الاقوامی برادری بین الاقوامی سمندری تنازعات کے پرامن حل کی تمام کوششوں کی حمایت کرے اور خطے کے ممالک کے امن کے تحفظ کے لیے اقدامات اور اتفاق رائے کا حقیقی احترام کرے۔چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں بین الاقوامی ثالثی تنظیم اس سال اکتوبر میں باضابطہ طور پر شروع ہوئی۔ حوا چھون انگ نے کہا کہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم وقت کی ضرورت اور مختلف ممالک کے درمیان تنازعات کے پرامن حل کی خواہش کے مطابق قائم ہوئی ہے اور اسے بین الاقوامی برادری میں وسیع حمایت اور مثبت ردعمل حاصل ہوا ہے۔ چین مزید ممالک کے بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں شمولیت کو خوش آمدید کہتا ہے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان