by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران کا ’لاپتا پائلٹس‘ کی تلاش کے لیے ٹیم کو قطر میں داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ

تہران: ایران نے کہا ہے کہ قطر اس کے تین لاپتا پائلٹس سے متعلق معلومات کے لیے ایرانی ایئر فورس کے ماہرین کی ٹیم کو قطر آنے کی اجازت دے۔ اس سے پہلے ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ رواں برس مارچ میں قطر میں امریکی اڈے پر حملے کے دوران نشانہ بننے والے اس کے تین پائلٹ قطر کی تحویل میں ہیں۔

قطر نے اس کی تردید کی تھی جس کے بعد اتوار کو ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی گمشدہ افراد کی تلاش سے متعلق کمیٹی کے سربراہ نے پھر مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی فضائیہ کی ٹیم کو قطر جانے کی اجازت دی جائے۔

بریگیڈیئر جنرل باقر زادہ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فضائیہ کے ماہرین قطر میں داخل ہو کر اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے کئی ماہ سے منتظر ہیں، لیکن ’قطری حکام کی جانب سے مسلسل تخریبی کارروائیوں اور تاخیر‘ نے اب تک ہمارے پائلٹوں کی وطن واپسی میں رکاوٹ ڈال رکھی ہے۔

قطر امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کروانے ممالک میں شامل ہے، لیکن ایران اب یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ تینوں پائلٹس قطر کی تحویل میں ہیں۔ تاہم دوحہ نے ان ایرانی دعوؤں کی تردید کی ہے۔

PNP

Comments are closed.