جنونی شخص کی خاتون سمیت 2 بچوں کو ہلاک کرکے خودکشی، دو بچے زخمی
لاہور( پی این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مزنگ میں واقع فلیٹ میں خاتون سمیت دو بچوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
بعد ازاںملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، فائرنگ کی زد میں آنے سے 2 بچے زخمی بھی ہوئے جنہیںہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی 40سالہ خاتون کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے، بچوں میں14 سالہ مصفرا پرویز اور 12 سالہ منیب شامل ہیںجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو بچے 8 سالہ مناہل اور 20 سالہ سمرا پرویز زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں نے ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانز ک ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ ملزم کی شناخت شاہد جٹ کے نام سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق پراپرٹی ڈیلر کے فائرنگ اور خودکشی کے واقعے میں ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعے کی ممکنہ وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز ت توقیر نعیم کے مطابق مقتولہ عائشہ بیوہ تھیں اور ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم شاہد کا ان سے گزشتہ تین سال سے رابطہ تھا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق 40 سالہ ملزم شاہد مقتولہ عائشہ کی بڑی بیٹی سمرہ سے شادی کا خواہشمند تھا تاہم خاندان کی جانب سے اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عائشہ نے اپنی بیٹی کی شادی ملزم سے کرنے سے انکار کیا تھا۔مقتولہ عائشہ نے اپنی بیٹی 20 سالہ سمرا کا نکاح فروری میں معیض خان سے کر دیا تھا جس پر ملزم کو شدید رنج اور دکھ تھا۔تحقیقات کے مطابق اسی رنجش اور مبینہ بدلے کے جذبے کے تحت ملزم نے عائشہ کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں عائشہ اس کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا جاں بحق ہو گئے، جبکہ سمرا اور مناہل زخمی ہوئیں۔ دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم شاہد نے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے
PNP
Comments are closed.