پنجاب بھر کے طلبہ ہوشیار! آئندہ سال سے امتحانات میں بڑی تبدیلی
اسلام آباد (نیوز ڈ یسک )پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانات کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کے لیے ای شیٹ سسٹم متعارف کروا دیا ہے،
جس کے تحت اگلے سال سے صوبے بھر میں تمام مضامین کے امتحانات اسی جدید طریقہ کار کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے۔اس نئے نظام کا عملی آغاز انٹرمیڈیٹ کے بائیولوجی کے امتحان سے کیا گیا، جس میں پنجاب بھر سے تقریباً 50 ہزار طلبہ نے ای شیٹ کے ذریعے پرچہ دیا۔ تعلیمی بورڈز کی تاریخ میں اسے امتحانی نظام کی ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔تعلیمی حکام مزمل محمود کے مطابق ای شیٹ کے نفاذ سے امتحانات میں جعلی امیدواروں کی شرکت اور کسی دوسرے شخص کی جگہ پرچہ دینے جیسے غیرقانونی اقدامات کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ای شیٹ کے ساتھ آن اسکرین مارکنگ کا طریقہ کار بھی متعارف کرایا گیا ہے،
جس سے جوابی کاپیوں کی جانچ پڑتال کا عمل تیز ہوگا اور نتائج بھی پہلے کے مقابلے میں کم وقت میں تیار کیے جاسکیں گے۔نئے ڈیجیٹل نظام سے روایتی ری سائیکل کاغذ کے استعمال میں بھی کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں نہ صرف وقت بلکہ مالی وسائل کی بھی بچت ہوگی۔تعلیمی بورڈز کی انتظامیہ کے مطابق آئندہ سال سے پنجاب بھر میں تمام مضامین کے امتحانات ای شیٹ کے ذریعے لینے کا منصوبہ ہے، جس پر عمل درآمد سے صوبے کے روایتی امتحانی نظام میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔
PNP
Comments are closed.