کراچی ( پی این پی ) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستانی اداروں کو عالمی معیار کی امریکی ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے میں تعاون جاری رہے گا۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی میں سٹیٹ بینک میں نئے کور بینکنگ نیٹ ورک کی تکمیل کی تقریب میں شرکت کی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق کروڑوں ڈالرز کے منصوبے کے تحت جدید بینکنگ نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹر نصب کیا گیا ہے، منصوبہ امریکی کمپنی سسکو نے مکمل کیا ہے۔
اس موقع پر گورنر آف اٹیٹ بینک جمیل احمد اور سسکو کے کنٹری جنرل منیجر کاشف الحق نے مشترکہ انجینئرنگ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
امریکی سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کا کام متاثر کیے بغیر پیچیدہ منصوبے کی تنصیب اور منتقلی مکمل کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق امریکی حکومت کا پاکستان میں نجی شعبے کے ساتھ تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں شفاف اور محفوظ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فروغ کی حمایت جاری رہے گی۔
اعلامیے میں امریکی سفارتخانے نے امریکہ ،پاکستان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
PNP
Comments are closed.