وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ جدہ کے لیے براہِ راست حج پروازوں کا آغاز آج سے ہو گا۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور عمر بٹ نے بتایا ہے کہ سرکاری اسکیم کے 32 ہزار 454 عازمینِ حج 126 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ 4 ہزار 489 پرائیویٹ عازمینِ حج بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور عمر بٹ نے بتایا ہے کہ آج 4 مئی سے جدہ کے لیے براہِ راست حج پروازوں کا آغاز ہو گا۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ آج پاکستان کے مختلف شہروں سے 17 حج پروازوں پر 4 ہزار 377 عازمین جدہ پہنچیں گے۔
PNP
Comments are closed.