وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مقامی زبانوں میں ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، مقامی زبانوں میں مشین لرننگ کو فروغ دینے سے زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت مشین لرننگ اور ڈیٹا سائنس کے شعبوں میں مقامی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حکومتی امور میں شفافیت آئے گی اور کارکردگی بہتر ہو گی۔
شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی میں لینگویج ماڈلز کے ذریعے یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی شہری پیچھے نہ رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا کردار بڑھ رہا ہے اور اس میدان میں ہر قسم کی مہارت کی ضرورت ہے۔
شزا فاطمہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کلیدی حیثیت اختیار کر چکی ہے جس کے مؤثر استعمال سے قومی نظام مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
PNP
Comments are closed.