بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
اسلام آباد (پی این پی) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے،
جہاں 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت تقریباً 64 ارب روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے کے الیکٹرک کے صارفین بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں جنوری سے مارچ کے دوران صارفین کو مجموعی طور پر 63 ارب 93 کروڑ 60 لاکھ روپے تک ریلیف دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس درخواست پر سماعت 19 مئی کو ہوگی، جس میں مختلف مدات میں کمی کی تجاویز شامل ہیں۔درخواست کے مطابق کیپسٹی چارجز میں تقریباً 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کمی، جبکہ سسٹم استعمال چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس میں 11 ارب 24 کروڑ 30 لاکھ روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت نقصانات کی مد میں 2 ارب 77 کروڑ 70 لاکھ روپے وصولی کی تجویز بھی شامل ہے، جبکہ انکریمنٹل یونٹس کے حوالے سے 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اس درخواست کو منظور کر لیتی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر ہوگا، جس سے عوام کو نمایاں مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
PNP
Comments are closed.