یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین نے کینیڈا، میکسیکو اور چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر محصولات عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محصولات غیر ضروری معاشی افراتفری پیدا کرتے ہیں اور افراط زر کو بڑھاتے ہیں جس کا نقصان تمام فریقوں کو ہوتا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ مضبوط اور پائیدار اقتصادی نمو کے حصول کے لئے کھلی منڈیاں اور بین الاقوامی تجارتی قوانین کا احترام ضروری ہے۔ یورپی یونین کم محصولات اور مضبوط قواعد پر مبنی ایک تجارتی نظام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی اور معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے.ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کسی بھی اس تجارتی شراکت دار کو “سختی سے جواب” دے گی جو یورپی یونین کی مصنوعات پر غیر منصفانہ یا من مانی محصولات عائد کرے گا .
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی امریکہ کو برآمدات پر محصولات عائد کرنے کی بار بار دھمکی دی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر مصنوعات امریکہ میں تیار نہیں کی گئیں تو امریکہ کی جانب سے “سینکڑوں یا کھربوں ڈالر” کے محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔