پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سیاست دان اپنے معاملات بات چیت سے حل کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بات چیت سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے، وہ انہوں نے آپس میں کرنا ہے، ہم تو کہتے ہیں سیاست دان اپنے معاملات بات چیت سے حل کریں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہت گہرے اور کثیرالجہتی ہیں، سعودی عرب کو تھریٹ ہمارے لیے بھی خطرہ ہے، محافظین حرمین شریفین کا اعزاز ہر پاکستانی کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن غضب للحق جاری ہے، اس میں تعطل عارضی تھا، پاکستان کا سادہ سا مطالبہ ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے واضح طور پر ڈیٹرینس قائم کیا، جنگ کا زاویہ بدل دیا، کسی کو شک ہے تو ہم نے ابھی ایک قسط دکھائی ہے، ہم تب بھی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں جو کچھ ہو ا وہ ہندوستان کا بچہ بچہ جانتا ہے، مانیں یا نہ مانیں، جانتے سب ہیں، بھارت دہشتگردی کو ریاستی آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پاکستان میں جو دہشتگردی ہے وہ بھارتی ایما پر کی جا رہی ہے۔
PNP
Comments are closed.