بدین (پی این پی) بدین کے علاقے پیر عالی شاہ کوٹ میں دکان سے چیز لینے جانے والی دو سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے خلاف اہلخانہ اور شیدی برادری کے
افراد نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا اور مبینہ ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد بچی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر اہل محلہ نے مبینہ ملزم کے گھر کا گھیراؤ کرلیا، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق مبینہ زیادتی کا الزام ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار پر عائد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بچی کے ورثا اور شیدی برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار شخص کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
PNP
Comments are closed.