by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی بیلاروس کے ایتھلیٹس پر سے پابندی ہٹانے کی سفارش

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بیلاروس کے ایتھلیٹس پر سے پابندی ہٹانے کی سفارش کردی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے والے بیلاروسی ایتھلیٹس کیلئے تمام پابندیاں ہٹادی جائیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق آئی او سی نے یوکرین جنگ کے باعث 2022 سے روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس اور آفیشلز کے ایونٹس پر پابندی لگانے پر زور دیا تھا۔

بیلاروس کو روسی حملے کیلئے ایک اسٹیجنگ گراؤنڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔



PNP

Comments are closed.