پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت 15روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 41 روپے80 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
زرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 91 پیسے بڑھا دی گئی، پیٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 117روپے41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی 28 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
PNP
Comments are closed.