by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان ویمنز کا زمبابوے کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثناء کپتان برقرار

—فائل فوٹو

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے زمبابوے کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جبکہ فاطمہ ثناء بدستور ٹیم کی قیادت کریں گی۔

پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی۔

سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔

اسکواڈ میں عنبر کائنات واحد ان کیپڈ کھلاڑی کے طور پر شامل کی گئی ہیں۔

عنبر کائنات نے حالیہ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔



PNP

Comments are closed.