موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
لاہور (پی این پی) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ 22مئی سے 2اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کی تجویز زیر غور ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 11مئی کو موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوجائے گا جبکہ موسم گرما میں سمر کیمپ لگانے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی نقصان پورا کرنے کے لیے گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں میں کمی کی تجویز دی تھی تاکہ تعلیمی دنوں کی تعداد 180سے بڑھا کر 190کی جا سکے۔
ادھر نجی اسکولوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران صبح 7سے 10بجے تک سمر کیمپس چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ممکن ہو سکے۔
PNP
Comments are closed.