by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اینویڈیا نے چیف ایگزیکٹو افسر جنسین ہوانگ کو نکالنے کی تیاری کرلی

مصنوعی ذہانت کے سسٹمز کے لیے کمپیوٹنگ ہارڈویئر اور سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی اینویڈیا نے دو خواتین سے غیر ازدواجی تعلقات کے الزام میں ملوث اپنے چیف ایگزیکٹو افسر جنسین ہوانگ کو نکالنےکی تیاری کرلی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنسین ہوانگ کو نکالنے کی خبروں پر اسٹاک مارکیٹ میں اینویڈیا کے شیئرز 8 فیصد سے زیادہ گرگئے۔ 

جنسین ہوانگ پر ایک مشتبہ چینی جاسوس ایلس ہوانگ سے بھی تعلق کا الزام ہے جبکہ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جنسین ہوانگ کا اینویڈیا کے ہیلتھ کیئر شعبے کی نائب صدر کمبرلی پاول سے بھی تعلق رہا۔

اس سے پہلے جنسین ہوانگ نے تسلیم کیا تھا کہ وہ اپنی بیوی سے بے وفائی میں ملوث رہے ہیں۔

اینویڈیا کا بورڈ اس بات کی بھی تحقیقات کررہا ہے کہ آیا ہوانگ کو غیرملکی انٹیلی جنس آپریشن کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہےکہ ایلس ہوانگ نے اینویڈیا کے چپس چینی فرمز کو بھیجنے میں معاونت کی تھی۔

ایلس ہوانگ سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد سے اسٹاک میں اینویڈیا کو تین سو ارب ڈالرز نقصان کا سامنا ہوا ہے۔ اینویڈیا چار کھرب ڈالر مالیت کی کمپنی ہے۔



PNP

Comments are closed.