شہر قائد میں موسم تبدیل ہونے لگا، محکمہ موسمیات نے 13 نومبر کو ہلکی بارش جبکہ 18 نومبر سے صبح کے اوقات میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کردی
کراچی (پی این پی) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 13 نومبر بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 نومبر سے صبح کے وقت سردی بڑھ جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم نے کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے اثرات کے تحت سندھ اور کراچی میں موسم کروٹ لے رہا ہے۔شہرِ قائد میں 13 نومبر کو ہلکی بونداباندی کا امکان ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔18 نومبر سے شہر میں صبح کے اوقات میں خنکی اور سردی کا احساس نمایاں طور پر بڑھ جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ دسمبر کے آغاز سے دن کے درجہ حرارت میں بھی بتدریج کمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، جس سے باقاعدہ سرد موسم کا آغاز ہوگا۔
PNP
Comments are closed.