by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران دو گروپ آپس میں لڑ پڑے

کراچی (پی این پی) شہر قائد میں طارق روڈ اللہ والی چورنگی پر میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران دو گروپ آپس میں لڑ پڑے.

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ 

 پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد زخم ہونے والے افراد اپنی مدد آپ کے تحت نجی اسپتالوں میں طبی امداد کے لیے چلے گئے تاہم اب تک کوئی زخمی جناح اسپتال نہیں پہنچا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تاحال کسی فریق نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

احتجاج کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم کی وجوہات جاننے سمیت واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔



PNP

Comments are closed.