by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سوات: گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق

سوات میں گاڑی گہری کھائی میں گرگئی، حادثے میں گیارہ افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی ملم جبہ کے علاقے سیر تلیگرام سے گناجیر جارہی تھی کہ گناجیر کے قریب گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.