لاہور (پی این پی) تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین پر مشتمل جیب تراش گروپ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دونوں خواتین ملزمان کو ایم ایم عالم روڈ سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ ایک بوتیک میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں، گرفتار خواتین کی شناخت ثناء اور کنول کے نام سے ہوئی ہے۔ایس پی ماڈل ٹائون کے مطابق خواتین ملزمان شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کے پرس، نقدی اور موبائل فون چوری کرنے میں ملوث تھیں، چند روز قبل بھی ملزمان نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع ایک بوتیک میں واردات کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کے قبضے سے بلیڈ اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔پولیس نے خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، ایس پی ماڈل ٹان اسد علی کا کہنا ہے کہ جرائم پر قابو پانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
PNP
Comments are closed.