پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 22 مئی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
شائقین ٹکٹ آن لائن پی سی بی ٹکٹ پورٹل (pcb.tcs.com.pk) سے خرید سکیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق جنرل انکلوژر ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
فرسٹ کلاس ٹکٹ 300 روپے، پریمیئم 400 روپے جبکہ وی آئی پی ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے وی آئی پی گیلری ٹکٹ 1500 روپے رکھا گیا ہے۔
لاہور میں اقبال اینڈ وی آئی پی ٹکٹ 1000 روپے جبکہ جناح اینڈ وی آئی پی ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہو گا۔
کارپوریٹ اور ہاسپیٹیلٹی نشستوں کے حصول کے لیے شائقین پی سی بی ہیڈ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.