by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسکولوں میں موسم گرما کی طویل تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد (پی این پی) رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی 2026 سے شروع ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 24 اگست 2026 سے متوقع ہے، جب صوبے بھر کے اسکول کھول دیے جائیں گے۔وزیر تعلیم کے مطابق گرمی کی شدت کے پیش نظر طلبہ اور اساتذہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.