by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول سامنے آگیا


پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول سامنے آگیا

ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم ستمبر میں سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان انڈر 19 اور انگلینڈ انڈر 19 کے درمیان سیریز 2 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی، جس میں 1 چار روزہ میچ اور 4 ایک روزہ میچز شامل ہوں گے۔

پاکستان انڈر 19 اور انگلینڈ انڈر 19 کے درمیان واحد 4 روزہ میچ 2 سے 5 ستمبر تک آرنڈل میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول سامنے آگیا

سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 9 ستمبر کو آرنڈل میں، دوسرا ون ڈے میچ 12 ستمبر کو گلڈفورڈ میں، سیریز کے تیسرا اور چوتھا ون ڈے میچز 14 اور 16 ستمبر کو ورمزلے میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان انڈر 19 نے دسمبر 2025ء میں دبئی میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ جیتا تھا۔

ٹیم نے جنوری 2026 ءمیں زمبابوے میں افغانستان اور میزبان زمبابوے پر مشتمل تین ملکی سیریز بھی اپنے نام کی تھی۔

پاکستان انڈر 19 نے رواں سال آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں 5 میچز میں سے 3 کامیابی حاصل کی تھیں۔


PNP

Comments are closed.