by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پنکی کے سابق شوہروں اور بھائیوں کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ، پولیس متحرک

کراچی(پی این پی)انمول عرف پنکی منشیات کیس میں 4افراد کے نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی آئی این ایل)میں شامل کرنے کی

درخواست متعلقہ حکام کو موصول ہوگئی۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی حکام نے پی آئی این ایل سے متعلقہ درخواست میں چاروں افراد کے نام اور دیگر شناختی تفصیلات شامل کی ہیں۔حکام کے مطابق درخواست میں انمول عرف پنکی کے دونوں سابقہ شوہروں اور 2بھائیوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔تحقیقاتی حکام نے درخواست میں کہا کہ چاروں افراد کے بیرون ملک فرار کا خدشہ ہے انہیں ملک سے باہر جانے سے روکا جائے۔

PNP

Comments are closed.