by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گھریلو جھگڑے پر میاں بیوی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

نورپورتھل(پی این پی)گھریلو تنازع اور پلاٹ کے جھگڑے پر میاں بیوی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نورپورتھل کے علاقے پیلو وینس میں پیش آیا جہاں 21 سالہ ساجد اور اس کی 19 سالہ اہلیہ کنزہ نے گھریلو ناچاقی اور پلاٹ کے تنازع سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ریسکیو حکام نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گھریلو اختلافات اور پلاٹ کا تنازع خودکشی کی وجہ بنا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

PNP

Comments are closed.