by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ریویو پر آؤٹ لے لیتے تو صورتحال مختلف ہوتی، خرم شہزاد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پارٹنرشپ کا لگنا کھیل کا حصہ ہے، اگر ہم ری ویو پر آؤٹ لے لیتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں خرم شہزاد نے کہا کہ شروع میں ہمیں وکٹیں ملیں، اس کے بعد ہم بدقسمت رہے، ایک دو ریویو بھی مس کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ لٹن داس کو ہم نے باؤنسر کیے اٹیک کیا اور اٹیک پر رنز بھی آتے ہیں، ایک دو موقع نکلے تھے، بنگلا دیش کی ٹیم لکی رہی ہے لیکن پھر بھی ہم نے اچھا آؤٹ کر لیا۔

خرم شہزاد نے مزید کہا کہ یہ پچ ڈھاکا سے مختلف لگ رہی ہے، بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، اگر اچھی پارٹنر شپ لگ جاتی ہیں تو ہم چار ساڑھے چار سو رنز کر لیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پروفیشنل ہونے کے ناطے کوشش ہوتی ہے ہر وقت خود کو تیار رکھوں، موقع ملنا نہ ملنا اپنے اختیار میں نہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے، جب بھی موقع ملے اپنا بہترین دوں، بیٹنگ پر فوکس ہوگا تاکہ لمبا کھیلیں،میں سمجھتا ہوں ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے چار بولرز ٹھیک ہیں۔



PNP

Comments are closed.