by Rao Imran Suleman
Rao Nama

محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں 1000 وکٹیں مکمل

فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں ایک ہزار وکٹیں مکمل ہوگئیں۔ 

محمد عباس نے بنگلادیش کے خلاف سہلٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آج تین وکٹ حاصل کرکے 1000 پروفیشنل وکٹیں مکمل کیں۔

قومی فاسٹ بولر نے 884 فرسٹ کلاس، 84 لسٹ اے اور 32 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ سہلٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

فاسٹ بولر محمد عباس نے دونوں بنگلادیشی اوپنرز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو کو بھی انہوں نے ہی آؤٹ کیا۔



PNP

Comments are closed.