by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو موبائل فون پر دھمکیاں دینے کا الزام، چنیوٹ میں اداکارہ مومنہ اقبال کے متوقع شوہر کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پی این پی) اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ سے متعلق ہراسانی کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے،

جہاں پنجاب پولیس نے مومنہ اقبال کے متوقع شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ بھوانہ میں 17 مئی کو درج کیے گئے مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کو موبائل فون کے ذریعے دھمکی آمیز پیغامات اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایک مخصوص موبائل نمبر سے ایم پی اے کو مسلسل دھمکیوں کا سامنا رہا، جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی شروع کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ موبائل نمبر پاکپتن کی رہائشی حلیمہ نامی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جبکہ معاملے کے دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

PNP

Comments are closed.