by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سعودی عرب پر حملے فوری بند کیے جائیں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں ایک امریکی شہری بھی ہلاک ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مارکو روبیو نے ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی مذمت کی۔

امریکی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ سعودی عرب پر حملے بند کیے جائیں۔ ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور حالیہ حملوں کے باعث کشیدگی پر توجہ مرکوز ہے۔

PNP

Comments are closed.