آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کی ’غلط فہمی‘ جلد دور ہو جائے گی: ایرانی نائب وزیر خارجہ
تہران:ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی صدر کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ایک تصویر شائع کیے جانے پر ردِعمل دیا ہے، جس پر امریکی صدر نے ’نیو یو ایس ٹریٹری‘ (نئی امریکی سرزمین) لکھا تھا۔
غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کی ’غلط فہمیً جلد دور ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جلد ہی آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کی غلط فہمی یا تو خود بخود دور ہو جائے گی یا پھر ہم اس گمراہ کن سوچ رکھنے والے شخص کی غلط فہمی دور کر دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کی تھی، جس میں آبنائے ہرمز، ایران کے بعض حصے، خلیج فارس اور خلیج عمان کا نقشہ دکھایا گیا تھا۔
PNP
Comments are closed.